Mar ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دسیوں داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت

مشرقی افغانستان میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہونے والے ہوائی حملے میں چھبّیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کے صوبے ننگرہار کے پولیس ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ داعشی دہشت گرد گروہ کے یہ چھبّیس عناصر آچین اور نازیان کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کئے جانے والے فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے۔افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ نے حال ہی میں ننگرہار میں اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور یہ گروہ افغانستان کے اس صوبے کو اپنا گڑھ بنانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اس گروہ کے خلاف افغان فضائیہ کے حملے جاری ہیں۔دوسری جانب جنوبی افغانستان میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں اربکیان سے موسوم تین سیکورٹی اہکار ہلاک ہو گئے۔ یہ سیکورٹی اہلکار افغان حکومت کے طرفدار شمار ہوتے ہیں۔افغانستان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی رات صوبے ہلمند کے علاقے گریشک میں ہونے والے اس کار بم دھماکے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ٹیگس