Mar ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • شام، اسرائیل کے مد مقابل

امریکہ، اسرائیل اور ان کے حامی عرب ممالک دہشت گردوں کے پشت پناہ ہیں۔

مصر کی الازہر یونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر کے رکن عبدالفضیل عبدالرحیم نے دین اسلام کو محبت اور امن و آشتی کا دین قراردیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے دہشت گرد گروہوں کو اپنے مفادات کے پیش نظر تشکیل دیا اور گذشتہ 6 برسوں سے وہ دہشت گرد گروہوں کی ہر لحاظ سے مدد بھی کررہے ہیں۔

 محمد عبدالفضیل عبدالرحیم نے کہا کہ شام میں دہشت گردی اس لئے ہو رہی ہے کہ شام ایک طاقتور عربی ملک ہے جو اسرائیل کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی طاقت کو توڑنے کے لئے امریکہ ، اسرائیل اور ان کے حامی عرب ممالک نے دہشت گردوں کا سہارا لیا ۔

عبدالفضیل عبدالرحیم نے کہا کہ شامی عوام کی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں پر فتح یقینی ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم دہشت گردوں کے بارے میں مسلمانوں کو آگاہ کرتے رہیں۔

 

ٹیگس