Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • یمن و سعودی عرب کی سرحدوں پر حملہ، سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک

سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کارروائی میں سعودی اتحاد کے کم سے کم سو فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بدھ کے روز جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں الخضرا گذرگاہ میں سعودی اتحاد کے سو فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا جبکہ یمنی فوج نے کئی دیگر کو قیدی بھی بنا لیا۔
سعودی عرب کے علاقے جیزان میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے الدفینہ، الکرس، القرن، قائم زبید اور البحطیط نامی علاقوں میں کم سے کم چالیس سعودی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔
عسیر کے سرحدی علاقوں میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے المسیال فوجی مرکز اور علیب کے فوجی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا جہاں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب العالم ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج نےصوبے تعز کے شہر المخا میں کے مشرق میں جبل النار کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے فوجیوں کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔ اس کارروائی میں
سعودی اتحاد کی کئی گاڑیوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹیگس