Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں منجملہ المخا کے مشرق میں جبل النار اور ذباب کے علاقے العمری پر پندرہ بار سے زیادہ بمباری کی ۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب میں صرواح کے علاقے میں وادی حباب پر بھی حملہ کیا اور صوبہ صعدہ میں رازح کے مختلف علاقوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا۔

جنوبی یمن کے صوبہ لحج میں امریکہ کے جاسوس طیاروں نے کہبوب کے علاقے پر حملہ کیا جبکہ امریکہ اور سعودی عرب کے جارح طیاروں نے صوبے حجہ میں میدی کے اطرف کے علاقوں کو تین بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے بھی المخا میں سعودی عرب کے فوجی ہیڈکوارٹر کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا۔