Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں مریح اور الدخان فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج کے اسنائپروں نے جیزان میں ہی الفریضہ فوجی اڈے کے قریب ایک سعودی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یمنی فوج نے جیزان میں الطوال کے علاقے میں سعودی عرب کے ایک سیکورٹی مرکز پر میزائل سے حملہ کیا۔

اس درمیان یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ  ہفتے کو یمنی فوج کے حملے میں بہت سے سعودی  اور ان کے اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں اوسطا ہرمہینے ایک سو یمنی شہری شہید ہوتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن کے صوبہ تعز کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور غذائی اشیا کی شدید قلت کا سامناہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہیں جن کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی ہوگئےہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں یمنی باشندے اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔ 

ٹیگس