Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر شامی فوج کا حملہ

شامی فوج نے ملک کے مغربی علاقے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ہفتے کے روز شمالی حماہ میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر شدید حملے کیے ہیں۔ شامی فوج نے شمالی حماہ کے قمحانہ ٹاؤن پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا ہے جبکہ کوکب نامی ٹاؤن کو آزاد کرالیا ہے۔اس کارروائی میں کم سے کم بیس دہشت گرد مارے گئے ہیں اور ان کا ایک کمانڈ سینٹر، اسلحہ کاگودام اور متعدد بکتر بند گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔شامی فوج نے دو کاربموں کو بھی کوکب ٹاؤن میں داخل ہونے سے پہلے ہی نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ایک اور کاروائی کے دوران، شامی فوج نے شمال مغربی حماہ کے علاقے شیزر میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنانا کر ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

ٹیگس