Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ حکومت کے خلاف بحرینی عوام کے مظاہرے

بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے ذریعے تین نوجوانوں کو سزائے موت کا حکم سنائے جانے کی مذمت کی اور نوجوان شہید مصطفی حمدان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بحرین کے عوام نے ہفتے کو ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مظاہرین نے تین بحرینی نوجوانوں کے خلاف شاہی حکومت کی نمائشی عدالت کے ذریعے سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے پر اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بحرین کی نمائشی عدالت نے جمعرات کو بحرین کے تین نوجوانوں کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینےکے جرم میں موت کی سزا سنائی ہے۔

عدالت کے اس فیصلے کے خلاف ہفتے کو ہوئے مظاہروں میں شریک لوگوں نے اٹھارہ سالہ بحرینی نوجوان شہید مصطفی حمدان کی  تصویریں بھی اٹھارکھی تھیں جسے آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے چھبیس جنوری کو سرمیں گولی مار کر شدید طور پر زخمی کردیا تھا اور جمعے کو بالآخر زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔

ٹیگس