Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • تلعفر میں داعش کے ٹھکانے پر عراقی فوج کا زبردست حملہ، دسیوں دہشت گرد ہلاک

موصل کے مغرب میں واقع شہر تلعفر میں عراقی فوج نے ایک کارروائی کے دوران بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ عراقی فوج نے تلعفر میں دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سینتیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اس کارروائی میں داعش کے بہت سے کمانڈر بھی ہلاک ہوئےہیں۔

عراقی کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ تلعفر میں داعش کے خلاف کارروائی میں ان کے ہتھیاروں کے گوداموں اور دھماکہ خیز مواد بنانے والے کارخانوں کو بھی تباہ کرنے کے علاوہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود نیزہتھیاروں کو ضبط بھی کرلیا گیا۔

اس درمیان موصل آپریشنل کمان کے سربراہ جنرل امیر یاراللہ نے کہا ہے کہ عراقی افواج نے مغربی موصل میں الباسات اور العروبہ محلوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا اور وہ المطاحی اور الابار محلوں کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس نے موصل کے مغرب اور مغربی ساحل کے شمال میں شاندار پیشقدمی کی ہے اور مغربی موصل کے ساحل کے اطراف میں بیشتر دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے۔

اس درمیان داعش کے دہشت گردوں نے ان سترہ عراقی شہریوں کو شہید کردیا جو تموز کے علاقے میں داعش کے چنگل سے فرار کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ٹیگس