Mar ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • صنعا میں سعودی عرب اور امریکہ کے خلاف زبردست مظاہرہ

ہزاروں یمنی شہریوں نے اپنے ملک پر سعودی جارحیت کے آغاز کی دوسری برسی کے موقع پر زبردست مظاہرے کیے ہیں۔

عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کی اپیل پر ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگ، صنعا کے سبعین اسکوائر پر جمع ہوئے اور اپنے ملک کے خلاف سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
سبعین اسکوائر پر ہونے والے اس عظیم الشان احتجاجی اجتماع میں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے عہدیدار، پارلیمنٹ کے اسپیکر، قومی حکومت کے وزیراعظم، کابینہ کے ارکان کے علاوہ اعلی انقلابی کونسل کے صدر محمد علی الحوثی بھی موجود تھے۔
مظاہرین نے اپنے ملک کے خلاف سعودی عرب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کی مذمت کی اور جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
سعودی عرب نے امریکہ اور اپنے بعض اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے مشرق وسطی کے غریب، عرب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

ٹیگس