Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • عراق میں ایرانی فوجیوں کی موجودگی کی افواہوں کی تردید

کویت میں عراقی سفیر نے اپنے ملک میں ایران کی بری فوج کی موجودگی کی خبروں کو سفید جھوٹ قرار دیا ہے۔

کویت میں عراقی سفیر علاء الہاشمی نے کویتی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ ایران کی بری فوج کے جوان ، عراق میں تعینات ہیں۔

علاء الہاشمی نے عراق میں ایران کی مداخلت کے دعؤوں کے بارے میں کہا کہ ایران، عراق کا پڑوسی اور دوست ملک ہے اور ہمیشہ عراق کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی مشیر عراق بھیجے ہیں اور اس کا یہ تعاون بدستور جاری ہے۔

الہاشمی نے کہا کہ عراق کو دوسرے ملکوں کے فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عراقی فوج، رضاکار فورس اور مختلف قبائل کے جوان، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کویت میں عراقی سفیر الہاشمی نے خاص طور پر کویت میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھائے جانے کے اعلان کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان ہماہنگی کے بارے میں کہا کہ عراق نے پڑوسی اور دوست ممالک کو خبردار کر دیا ہے کہ بڑی تعداد میں دہشت گرد کہ جو سو سے زیادہ ملکوں سے آئے ہیں اپنے ملک میں واپس جانے کی صورت میں خطرناک سیکورٹی مسائل پیدا کریں گے۔

الہاشمی نے کہا کہ عراق کے پڑوسی ممالک کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہمیشہ عراق کے ساتھ رہنا چاہئے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرنا چاہئے کیونکہ اگر ان دہشت گردوں نے عراق کے پڑوسی ممالک میں دراندازی کی تو بہت سے مسائل پیدا ہوں گے۔

ٹیگس