Mar ۳۰, ۲۰۱۷ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  • بحرین میں نمائشی عدالت کا ظالمانہ فیصلہ تین مزید شہریوں کی شہریت منسوخ

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے تین بحرینی شہریوں پر دہشت گردی کا بےبنیاد الزام عائد کر کے قید کی سنگین سزا سنائی ہے اور ان کی شہریت منسوخ کر دی۔

بحرین میں ایک عدالتی عہدیدار نے کہا ہے کہ عدالت نے تین شہریوں پر مقدمہ چلا کر ایک کو پندرہ سال اور دو دیگر کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ان تینوں بحرینی شہریوں کی شہریت بھی منسوخ کر دی ہے-

آل خلیفہ حکومت نے ان شہریوں پر پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے کے بہانے دہشت گردی جیسے بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں- بحرین میں آل خلیفہ حکومت اور اس کی نمائشی عدالت نے پچھلے چند برسوں کے دوران بڑی تعداد میں بحرینی شہریوں خاص طور پر نوجوانوں اور علما پر بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں سنگین سزائیں سنائی اور دسیوں افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے-

بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوام کی پرامن تحریک جاری ہے- بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات اور جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں-

 

ٹیگس