Apr ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • لیبیا میں داعش کی سرگرمیوں پر  اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے لیبیا کے بیشتر علاقوں پر دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کے تسلط اور اس گروہ کے زیرقبضہ علاقوں کی ابتر صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے  ایک بیان میں لیبیا میں غیر یقینی سیاسی صورت حال اور اس ملک میں نئے جنگ میں شدت  پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ اس کے باوجود کہ بعض علاقوں پر داعش دہشت گرد گروہ کا تسلط نہیں ہے مگر ان علاقوں میں بھی اس گروہ کے عناصر سرگرم عمل ہیں اور وہ، لیبیا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے سلسلے وار حملوں کے ذمہ دار ہیں۔واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے لیبیا میں اقتدار کے خلا اور حکومتی رٹ کے فقدان  سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے جون دو ہزار پندرہ میں سرت شہر پر قبضہ کر لیا تھا جسے لیبیا کی فوج نے دسمبر دو ہزار سولہ میں آزاد کرایا۔لیبیا کی فوج کی اس کارروائی کے باوجود داعش دہشت گرد گروہ، لیبیا کے مختلف علاقوں پر قابض ہے جو اس ملک کے عوام کے لئے شدید خطرہ بنا ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ شام اور عراق کے بعد لیبیا تیسرا ایسا ملک ہے جہاں داعش دہشت گرد پوری طرح سرگرم  ہے۔

ٹیگس