Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • یمن میں تعلیم سے محروم بچوں کی تعداد میں اضافہ

یونیسف نے یمن میں تعلیم سے محروم بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے

الیمن الان کی رپورٹ کے مطابق بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے کہا ہے اس ملک کے ستر فیصد سے زیادہ بچے اساتذہ کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں - یونیسف کی نمائندہ مرچل ریلانو نے کہا کہ یمن میں ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زیادہ اساتذہ کو گذشتہ چھے مہینے سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کا یمن کے اسکولوں پر منفی اثر پڑا ہے- مرچل ریلانو نے  کہا کہ یمن کے اکثر اسکول سعودی حملوں کے باعث تباہ یا بند ہوگئے ہیں اور جو چل رہے ہیں ان میں بچوں کی زیادہ تعداد کے لحاظ سے اساتذہ کی کمی ہے- المسیرہ ٹی وی نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن پر گذشتہ پچیس مہینوں سے جاری سعودی حملوں کے نتیجے میں اس ملک کی بنیادی تنصیبات سمیت کم سے کم دوسو تجارتی اور صنعتی یونٹیں تباہ اور محاصروں اور حملوں کے سبب بہت سے کارخانوں کی پروڈکشن لائنیں بند ہوگئی ہیں -

 

ٹیگس