• بیت المقدس کو اسرائيل کے وجود سے پاک کرانے کا اعلان

فلسطینی علماء کونسل نے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کو اسرائيل کے ناپاک وجود سے پاک کرائیں گے۔

فلسطینی علماء کونسل کے ترجمان شیخ محمد صالح الموعد نے ایران کو فلسطینی مزاحمتی تحریک کا سچا اور مخلص حامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے خلاف عربوں کی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس کے باوجود ہم بیت المقدس کو اسرائيل کے ناپاک وجود سے پاک کرائیں گے۔

فلسطینی علماء کونسل کے ترجمان نے کہا کہ عرب حکام نے مسئلہ فلسطین کو بالکل فراموش کر دیا ہے اور وہ اسلامی تعلیمات پرعمل کرنے کے بجائے امریکی اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔

شیخ محمد صالح الموعد کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں اپنے مالی اور اقتصادی وسائل استعمال کرنے کے بجائے وہ شام، عراق، یمن اور بحرین میں اربوں ڈالر خرچ کرکے مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہیں۔

فلسطینی علماء کونسل کے ترجمان نے بعض عرب اور مسلمان ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی یہی ہے کہ بعض عرب اور مسلمان ممالک نے جان بوجھ کر فلسطین کو اسرائیل کے حوالے کر دیا ہے اور مشرق وسطی میں غاصب اور جعلی اسرائیلی حکومت کو تسلیم کرلیا ہے۔

Apr ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۳:۳۹ UTC
کمنٹس