Apr ۲۳, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ایک جوان فلسطینی کی کارروائی، چار صیہونی فوجی زخمی

صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں ایک فلسطینی نوجوان نے تل ابیب میں غیر آتشیں ہتھیار کا استعمال کر کے چار صیہونیوں کو زخمی کر دیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس اٹھارہ فلسطینی نوجوان فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس اٹھارہ فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر کے کسی نامعلوم جگہ منتقل کر دیا۔
صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل تشدد اور مسجدالاقصی کی بے حرمتی کئے جانے پر اکتوبر دو ہزار پندرہ میں انتفاضہ قدس شروع ہوئی ہے جس کا اصل مقصد صیہونیوں کی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔
انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک تقریبا تین سو فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی نوجوانوں نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں اتوار کو روز مارچ کیا جہاں غرب اردن کے شہر البیرہ میں بیت ایل نامی بستی کے قریب صیہونی فوجیوں سے ان کی جھڑپیں ہوئیں۔
جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم تین فلسطینی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوجیوں نے مارچ کرنے والے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ٹیگس