Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • افغان وزیر دفاع اور فوج کے سربراہ کے استعفے

افغانستان میں فوج کی چھاؤنی پر طالبان کے حملے کے بعد افغان فوج کے سربراہ اور ملک کے وزیر دفاع نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے-

افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وزیردفاع عبداللہ حبیبی اور چیف آف آرمی اسٹاف قدم شاہ شہیم نے اپنا استعفی صدر اشرف غنی کو پیش کر دیاہے- کہا جارہا ہے کہ افغانستان کے صدر نے ان دونوں عہدیداروں کا استعفی منظور کر لیا ہے - جمعے کو افغانستان کے صوبہ بلخ میں ایک فوجی چھاؤنی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں تقریبا ایک سو چالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے- اس دہشت گردانہ حملے پر افغان عوام ، حکام اور ممبران پارلیمنٹ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے - عبدالودود پیمان سمیت کئی ممبران پارلیمنٹ نے سیکورٹی حکام اور اینٹیلیجنس ادارے کو نا اہل قرار دیا ہے اور تاکید کی ہے کہ وہ افغانستان میں امن و استحکام قائم کرنے کی توانائی نہیں رکھتے -

ٹیگس