Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • شمالی عراق میں داعش کے دسیوں عناصر ہلاک

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے ملک کے دو شمالی صوبوں میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ موصل کے شہر تلعفر کے جنوب میں رضاکار فورس کی چوتھی بٹالین نے کسر مھراب اور تل حسانی دیہاتوں پر داعش کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کی تین گاڑیوں کو نذرآتش اور ایک کار بم کو خودکش بمبار کے ساتھ تباہ کر دیا- رضاکار فورس کے پرس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ رضاکار فورس کی انتیسویں بٹالین نے صوبہ صلاح الدین کے الزاویہ علاقے پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے پچیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے - ایک سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ شامی سرحد کے قریب مشرقی شہر رطبہ میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں پر داعش کے حملے میں دس عراقی فوجی جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے- کرکوک کے مقامی ذریعے کے مطابق داعش کے تین دہشت گرد، اتوار کو جنوبی کرکوک میں وحشی سووروں کے حملے کا نشانہ بنے اور ہلاک ہوگئے - عراقی فوج ، موجودہ حالات میں مغربی موصل کو کنٹرول کرنے کے لئے داعش دہشت گردوں کے ساتھ برسرپیکار ہے اور اس نے مغربی موصل کے نصف سے زیادہ حصے کو بھی آزاد کرا لیا ہے-

ٹیگس