Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • کابل میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف مظاہرہ

افغان دارالحکومت کابل میں عوام نے دہشت گردگروہوں کے خلاف مظاہرے کئے ہیں

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کابل کے ہزاروں جوانوں نے پیر کو سڑکوں پر نکل کر مزارشریف میں فوجی چھاؤنی پر طالبان کے حملے سمیت دہشت گرد گروہوں کے جرائم کی مذمت کی اور دہشت گردی مردہ آباد کے نعرے لگائے- مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئےافغان سیکورٹی فورسس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ، فوج زندہ آباد، پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے- مظاہرین نے افغانستان کی قومی اتحاد حکومت سے مطالبہ کیا کہ طالبان ، داعش اور القاعدہ سمیت دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں کسی بھی طرح کی کوشش سے دریغ نہ کرے اور تمام وسائل بروئے کار لائے