Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • شامی کردوں کے ٹھکانوں پر ترک فضائیہ کی بمباری

شمال مشرقی شام پر ترک فوج کے فضائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد بیس سے تجاوز کرگئی ہے۔

ترک حکام نے دعوی کیا ہے کہ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شمال مشرقی شام میں کرد فورس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں مرنے والوں کی تعداد اٹھائیس ہوگئی ہے۔ اس حملے میں انیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
شام کے ہیومن رائٹس آبزرویٹری گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ترک فوج کے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مسلح کردوں کا تعلق شامی کردوں کی تنظیم پی وائی جی سے ہے جو شمالی شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف برسر پیکار ہے۔
پی وائی جی کے جنگجو شامی کردوں کی ڈیموکریٹ فورس کا حصہ ہیں جو امریکی اتحاد میں شامل ہے۔
رامی عبدالرحمن نے مزید کہا کہ ترک فضائیہ کی بمباری میں صوبہ حسکہ کے شہر مالکیہ میں متعدد عمارتیں تبا ہوگئی ہیں۔