Apr ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • دمشق ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے پر شام کا ردعمل

شام نے کہا ہے کہ دمشق ایئرپورٹ پر ہونے والا حملہ جنگی جہازوں سے نہیں بلکہ میزائل سے کیا گیا ہے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ایک شامی فوجی ذریعے نے کہا کہ دمشق ایئرپورٹ کے جنوب مغرب میں شام کے ایک فوجی ٹھکانے پر جمعرات کی صبح ہونے والا حملہ مقبوضہ فلسطین کے اندر سے میزائلوں سے کیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں کئی دھماکے ہوئے جس میں مالی نقصان ہوا ہے۔
اس شامی فوجی ذریعے نے کہا کہ شام پر صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقصد دہشت گرد گروہوں کے حوصلے بڑھانا ہے تاہم دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار شامی فوج کے عزم پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اس سے قبل بھی اسرائیلی جنگی طیارے، دہشت گردوں کی مدد کے لئے شام پر کئی بار حملے کر چکے ہیں۔

ٹیگس