Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • افغانستان، دو امریکی فوجی ہلاک

امریکی فوج پر گشت کے دوران داعش نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پنٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکہ کے یہ دو فوجی داعش کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے دوران ہلاک ہو گئے۔

امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی فوجی افغان اہلکاروں کے ہمراہ صوبہ ننگرہار میں داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران داعش نے قافلے کو گھیرے میں لے لیا اور اس دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

افغانستان میں 2001 سے اب تک امریکہ کے 2400 فوجی ہلاک اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اس وقت افغانستان میں 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں اور اس سال اس میں مزید 500 سو فوجیوں کا اضافہ ہونے والا ہے۔

ٹیگس