Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  •  یمن کے عوام بھوک و افلاس سے دوچار

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے ثقافتی محاذ کے صدر نے کہا ہے کہ آل سعود، یمن کے عوام کو بھوک و افلاس سے دوچار کرکے تدریجی طور پرانہیں موت کی آغوش میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے ثقافتی محاذ کے صدر ابتسام المتوکل نے تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں انسانی بحران اقتصادی محاصرے اورسرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ کر کے در اصل انصاراللہ کو شکست دینے کے درپے ہے لیکن اس قسم کی سازشوں کے باوجود یمن کے عوام کے اتحاد نے دشمنوں کو شکست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں 17 ملین افراد کو غذائی بحران کا سامنا ہے اور7 ملین افراد غذائی قلت سے دوچار ہیں ۔

ٹیگس