Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • ہیومن رائٹس واچ کی امریکہ اور برطانیہ پر کڑی نکتہ چینی

ہیومن رائٹس واچ نے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر حکومت برطانیہ اور امریکہ کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا ہے۔

مشرق وسطی کے لیے ہیومن رائٹس واچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جو اسٹارک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت امریکہ نے کہا ہے کہ وہ بحرین میں انسانی حقوق کی ناگفتہ بہ صورتحال کے باوجود، اسے ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔جواسٹارک کے بقول بحرین کے ایک اور اتحادی برطانیہ نے بھی، شاہی حکومت کی جیلوں میں بند بحرینی سیاسی قیدیوں کی آزادی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ہیومن رائٹس واچ کے اعلی عہدیدار نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بحرین کی شاہی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر امریکہ اور برطانیہ کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔

ٹیگس