Apr ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • عراق: کار بم دھماکہ 9 جاں بحق و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں ۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ بغداد کے علاقے الکرادہ میں پولیس تھانے کے قریب ہوا ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہونے والے دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

وزارت داخلہ اور بغداد آپریشنز کمانڈ کے ترجمان سعد معن نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والے زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تقریبا 5 افراد کواسپتال لایا گیا ہے۔ دہشتگرد گروہ داعش نے بغداد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش میدان جنگ میں اپنی شکست کا بدلہ پبلک مقامات پر دھماکے کرکےعام شہریوں سے لے رہا ہے۔

 

ٹیگس