Apr ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • ولادت با سعادت حضرت امام حسین کے موقع پر مختلف ملکوں میں جشن

نواسہ رسول سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روز ولادت با سعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت پوری دنیا میں جشن منایا جا رہا ہے۔

سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت کو اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم پاسدار کا نام دیا گيا ہے۔ عراق اور دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران میں نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا جشن ولادت با سعادت نہایت دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔

کربلائے معلی میں عوام کا ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر ہے اور دنیا کے مختلف ملکوں کے لاکھوں زائرین اس وقت سیدالشہداء حضرت امام حسین اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل عباس علیھما السلام کے حرم ہائے مطہر اور بین الحرمین میں موجود ہیں جو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شعبان کی ان بابرکت عیدوں کا جشن منا رہے ہیں- اس موقع پرسیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں-

پاکستان،ہندوستان اور شام و لبنان میں بھی جشن منایا جا رہا ہے اور محافل میلاد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جگہ جگہ پرنذر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے-

سحرعالمی نیٹ ورک اس مبارک موقع پراپنےتمام سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ٹیگس