Apr ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • افغانستان: ہلمند میں 300 امریکی میرین فوجی تعینات

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں 300 امریکی میرین فوجیوں کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

2014 میں افغانستان سے نیٹوافواج کے انخلا کے بعد پہلی مرتبہ ہلمند میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ امریکہ کا  کہنا ہے کہ اس کے فوجی امن و امان کی بحالی کیلئے تعینات ہوئے ہیں جبکہ افغانستان کی صورتحال سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ برسہا برس سے افغانستان میں امریکی افواج کی تعیناتی کے بعد نہ فقط اس ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی بلکہ اس ملک کے حالات دن بدن خراب ہوتے گئے اوراب ایک بار پھر امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوجی افغان فورسز کے ساتھ ملکر علاقے میں قیام امن کے لیے اقدامات کرینگے۔

دوسری جانب افغان سیکورٹی فورسز نے ملک گیر کارروائیوں میں دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ عبدالحسیب لوگری سمیت 84 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں داعش کے 45 دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ محکمہ دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ رواں ہفتے امریکی فوج کے ایک آپریشن میں عبدالحسیب لوگری ہلاک ہو گیا۔ اس آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ٹیگس