Apr ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • شام: شہر حمص سے مسلح افراد کا انخلا

شام کے شہر حمص میں الوعر کے علاقے سے اپنے گھر والوں کے ساتھ مسلح افراد کے نئے گروہ کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کی صبح، دہشت گردوں کے زیرمحاصرہ علاقوں سے عام شہریوں کے انخلا کے لئے حکومت شام اور مسلح گروہوں کے درمیان مفاہمت کے دائرے میں الوعر کے علاقے سے مسلح افراد کے ساتویں گروہ کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا۔ یہ اقدام شامی سیکورٹی اہلکاروں اور ہلال احمر کمیٹی کی زیرنگرانی انجام پا رہا ہے۔مسلح افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ الوعر کے علاقے سے ادلب منتقل ہو رہے ہیں تاکہ الوعر میں حکومت اور بین الاقوامی اداروں کی سرگرمیاں شروع ہو سکیں۔گذشتہ ہفتے بھی پیر کے روز دو سو ساٹھ مسلح افراد، الوعر کے علاقے سے منتقل ہوئے تھے اورعام معافی کے اعلان کے مطابق سینکڑوں ایسے مسلح افراد سے کیس بھی ختم کر دیا گیا کہ جنھوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ دو ہزار سولہ میں حکومت شام نے اعلان کیا تھا کہ جو مسلح افراد ہتھیار ڈال دیں گے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی اور جو مسلح افراد ہتھیار نہیں ڈالیں گے انھیں چھے سے آٹھ ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ الوعر سے نکل جائیں۔ واضح رہے کہ الوعر، حمص کا آخری ایسا شہر ہے کہ جہاں مسلح گروہ موجود ہیں۔

ٹیگس