May ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • شام: مہاجرین کیمپ پرحملہ 30 جاں بحق 34 زخمی

شام کے سرحدی علاقے میں شامی مہاجرین کے کیمپ پردہشتگرد گروہ داعش کے حملے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ میں دہشتگرد گروہ داعش نے سرحد کے قریب قائم مہاجرین کے کیمپ کو نشانہ بنایا جہاں 300 کے قریب مہاجرین عارضی طور پر مقیم تھے، ہونے والے یکے بعد دیگرے دھماکوں کے بعد کیمپ میں بھگدڑ مچ گئی جس سے 30 سے زائد افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 

ٹیگس