May ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • کمانڈروں سمیت 15 طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہرات میں فوجی آپریشن کےدوران 2 طالبان کمانڈروں سمیت 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

افغان ذرائع  کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہرات میں فوجی آپریشن کےدوران 2 طالبان کمانڈروں سمیت 15 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں طالبان کمانڈر ملا حامد بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ہرات میں افغان فورسز کا آپریشن گزشتہ 3 روز سے جاری ہے۔

ٹیگس