May ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران اور افغانستان کی تجارتی سرگرمیاں

افغاستان کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان گزشتہ تین سال میں تجارتی سرگرمیوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

افغاستان کی وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان مسافرقوقندی نے كہا كہ ايران اور افغانستان كے درميان تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچ گيا ہے۔ انہوں نے كہا كہ ايران پر مغربی ممالک كی پابنديوں كے خاتمے كے بعد دونوں ہمسايہ ممالک كے درميان اقتصادی اور تجارتی سرگرميوں ميں تيزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ مسافر قوقندی نےدونوں ممالک كے درميان ريلوے اور سڑک تعميرات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ان منصوبوں كی تكميل سے دونوں ہمسايہ ممالک كے درميان تجارتی لین دین میں كئی گنا اضافہ ہونے كا امكان ہے۔

افغاستان کی وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان نے ايران ميں چابہار بندرگاہ كی تعمير كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ افغان تاجر اور حكومت كی نگاہ ايران كے جنوب ميں زير تعمير چابہار بندرگاہ پر ہے اور يقينا دونوں ممالک كے درميان تجارتی اور اقتصادی روابط چابہار بندرگاہ كی تعمير سے كئی گنا اضافہ ہوگا۔

ٹیگس