May ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے شام اور عراق کا عزم

شام کے صدر بشاراسد نے قومی سلامتی کے امور میں عراقی وزیراعظم کے مشیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ملکوں کی افواج کی کامیابی عراق اور شام میں امن و سلامتی کی بحالی کی سمت اہم قدم ہے

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق بشار اسد نے دمشق میں قومی سلامتی کے امور میں عراقی وزیراعظم کے مشیر فالح الفیاض سے ملاقت میں کہا کہ شام اورعراق کے دشمن مشترک ہیں اور دونوں ملکوں کو ایسی سازشوں کا سامنا ہے جو دہشت گردوں کے ذریعے علاقے کے ملکوں کو کمزور کرنے اورملکوں کی تقسیم کے لئے رچی گئی ہیں - قومی سلامتی کے امور میں عراقی وزیراعظم کے مشیر نے حیدرالعبادی کا زبانی پیغام شام کے صدر بشار اسد کو پہنچایا- عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے شام کے صدر کے نام اپنے پیغام میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شام اورعراق کے درمیان تعاون کی تقویت پر زوردیا اور کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں مشترکہ سرحدوں پر آپسی ہم آہنگی میں بھی مزید اضافہ ہونا چاہئے -

ٹیگس