May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • شام: 52 افراد بہمیانہ طور پر قتل

دہشت گرد گروہ داعش نے شام میں 52 افراد کو بہمیانہ طور پر قتل کردیا۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش نے شام کے وسطی صوبے حماہ میں عقارب الصافیہ گاؤں پر حملہ کرکے بچوں اور خواتین سمیت 52 افراد کو بہمیانہ طور پر قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق داعش نے حماہ کے دو دیہاتوں پر حملہ کرکے 52 افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کرنے کے بعد ان کے سر کاٹ دیئے ۔ شامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 2 سے 15 سال تک بتائی جاتی ہیں۔

دہشتگرد گروہ داعش کے اس وحشیانہ حملے کے بعد روس اور شام کے جنگی طیاروں نے حماہ میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ٹیگس