May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • متعدد سعودی فوجی ہلاک و زخمی

یمن کی فوج اور عوامی فورسز کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 2 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے آلہ کار متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

 

ٹیگس