May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  •   امن کے عمل میں مسلح مخالفین کے شامل ہونے کی ضرورت پر افغان صدر کی تاکید

افغانستان کے صدر نے امن کے عمل میں مسلح مخالفین کے شامل ہونے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کابل میں بعض اقوام اور قبائلی سرداروں سے ملاقات میں حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان امن معاہدے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس پارٹی کے سربراہ گلبدین حکمتیار کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط سے دیگر مسلح مخالفین کی بھی امن کےعمل میں شامل ہونے کی ترغیب ہو گی-

محمد اشرف غنی نے افغانستان کی حزب اسلامی کے ساتھ امن معاہدے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختلافات کے خاتمے اور قیام امن کے عمل سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے-

افغانستان کے صوبہ پکتیا کے قبائلی سرداروں نے بھی اشرف غنی سے ملاقات میں افغان گروہوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے اور امن و امان بحال ہونے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار اور ان کے ساتھی بیس سال بعد گذشتہ دنوں سخت سیکورٹی انتظامات میں کابل میں داخل ہوئے-

گلبدین حکمتیار کا دورہ کابل ستمبر دو ہزار سولہ میں کابل حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر دستخط کے بعد انجام پایا ہے-

 

ٹیگس