• غیر ملکی فوجی افغانستان میں قیام امن میں کوئی مدد نہیں کریں گے: اشرف غنی

افغانستان کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی سے قیام امن میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

 رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی بڑھائے جانے کے بارے میں کہا کہ عالمی برادری اور افغان عوام کو ان فوجیوں سے کوئی توقع اور یا ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے-

اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان میں دو ہزارچودہ میں نیٹو کی ماموریت ختم ہونے کے ساتھ ہی سیکورٹی ذمہ داری کی منتقلی انجام پا چکی ہے اور اس ملک سے غیرملکی فوجیوں کی بڑی تعداد جا چکی ہے-

افغانستان میں عوامی اور سیاسی حلقوں کی مخالفت کے باوجود امریکہ اور نیٹو نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں-

امریکی وزارت دفاع نے ابھی حال ہی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں بہت جلد مزید سترہ سو فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا-

 

May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۶ UTC
کمنٹس