May ۱۹, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • افغان فوج کی کارروائیوں میں ایک سو تیرہ طالبان ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں فوج کی کارروائیوں میں ایک سو تیرہ طالبان ہلاک ہو گئے۔

 افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے ایک سو تیرہ طالبان کو ہلاک اور پچاس دیگر کو زخمی کر دیا-

اس رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں فوج نے بڑی تعداد میں ہتھیار بھی ضبط کر لئے-

واضح رہے کہ افغان فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے حالیہ مہینوں میں طالبان اور داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں-

 

ٹیگس