May ۲۰, ۲۰۱۷ ۲۲:۱۰ Asia/Tehran
  • شام میں رہائشی علاقے پر داعش کا حملہ 78 جاں بحق و زخمی

شام کے صوبہ دیرالزور کے دو علاقوں پر داعش دہشت گردوں کے حملے میں اٹھتر افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

 شام کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق سے ملحق شام کے سرحدی صوبے دیرالزور کے ہرابش اور الجورہ نامی علاقوں پر داعش دہشت گردوں نے مارٹر حملے کئے جن میں ان محلّوں کے پندرہ عام شہری جاں بحق اور ترسٹھ دیگر زخمی ہو گئے-

شام کے اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے-

تکفیری داعش دہشت گردوں نے جمعرات کو بھی صوبہ حماہ کے جنوب مشرق میں عقارب الصّافیہ نامی دیہات پر حملہ کر دیا تھا جس میں چونتیس افراد جاں بحق اور ایک سو چوبیس دیگر زخمی ہو گئے تھے-

ٹیگس