May ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • شیخ عیسی قاسم کی سزا کے خلاف احتجاج

بحرین کی امریکہ نوازظالم و جابرحکومت نے بحرین کےشیعہ مسلمانوں کےعظیم رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا اور ان کے اموال کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا سنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف کفن پوش مظاہرے کئے۔  بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابرحکومت نے بحرین کےشیعہ مسلمانوں کے عظیم رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا اوران کے اموال کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ بحرین کی آل خلیفہ حکومت سے وابستہ عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرکے انھیں ایک سال قید کی سزا اور ان کے تین ملین دینار تک اموال کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

بحرینی حکومت سے وابستہ عدالت نے ایک سال قید کے حکم کو تین سال تک معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال کے بعد یہ حکم قابل نفاذ ہوگا۔ اسی طرح آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک ہزار دینار معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف بحرین کی نام نہاد عدالت کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب بحرین کے عوام اس ملک کے علماء کی درخواست پر دین و مذھب اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مختلف مسجدوں میں احتجاج کر رہے ہیں۔

ٹیگس