May ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل غاصب اور جعلی حکومت

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے آل پارٹیز پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے رہنماء پروفیسرامان اللہ شادزئی، جمعیت علماء پاکستان کے مولانا عبدالقدوس ساسولی، معروف اسکالر ذاکر درانی، سماجی رہنماء منظور رحمانی اور سہیل شیرازی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور اسرائیل ایک غاصب اور جعلی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرزمین مقدس فلسطین کا ایک انچ بھی غاصب صیہونی اسرائیل کو نہیں دیا جا سکتا، مسلم حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ عالم اسلام کو تقسیم کرنے کے لئے امریکا و اسرائیل کی فرقہ واریت پھیلانے کی سازشوں کے خلاف ڈٹ جائیں اور مقبوضہ فلسطین کو غاصب صیہونیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لئے اتحاد و وحدت کے ذریعے مشترکہ کوششیں کریں۔

 

ٹیگس