May ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی کارروائیاں، جارح اتحاد کے کئی فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعز کے الضباب علاقے میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی اڈوں کو تباہ کر دیا-

رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے بعض کمانڈر بھی ہلاک ہوئے ہیں-

یمنی فوجیوں نے بدھ کو بیرباشا کے علاقے میں بھی سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک کر دیا-

صوبہ مآرب اور حجہ میں بھی یمنی فوج کے حملوں میں سعودی عرب سے وابستہ کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے-