May ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • افغانستان، جھڑپوں میں 13 فوجی اور 20 طالبان ہلاک

افغانستان کے شہر قندھار میں طالبان سے جھڑپ میں 13 فوجی ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں 20 طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی قندھار میں آج صبح طالبان جنگجوؤں نے کئی سکیورٹی چیک پوائٹنس پر دھاوا بول دیا  جس کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت دفاع  کے مطابق افغان فوج کی جوابی کارروائی میں 20 طالبان بھی مارے گئے جس کی وجہ سے وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے۔

دوسری جانب صوبائی گورنر نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کی کارروائی سے طالبان کا بھاری نقصان ہوا ہے۔

ٹیگس