May ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں 14 شیعہ مسلمانوں کو سزائے موت کا حکم

ریاض کی نمائشی عدالت نے القطیف کے چودہ شیعہ مسلم نوجوانوں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

لبنان کے المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ آل سعود کی ایک نمائشی عدالت نے القطیف سے تعلق رکھنے والے چودہ مسلم نوجوانوں کو سزائے موت سنائی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق القطیف کے شیعہ مسلم نوجوانوں کو یہ سزا دو ہزار گیارہ کے پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے پر انسداد دہشت گردی کی نمائشی عدالت میں سنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ریاض کی نمائشی انسداد دہشت گردی عدالت نے ان شیعہ مسلم نوجوانوں کو اپنے دفاع کے لئے وکیل کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقے القطیف میں شیعہ مسلمان کئی سال سے اپنے بنیادی انسانی اور شہری حقوق کی بحالی کے لئے پرامن تحریک چلا رہے ہیں۔