May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • شمالی شام میں 120 دہشت گردوں کی ہلاکت

شام کے شمالی شہر رقہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملے میں کم از کم ایک سو بیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روسی فضائیہ کی اس کارروائی میں خود کار ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے بتّیس ایسے ٹرک بھی تباہ ہو گئے جو رقہ سے تدمر فرار کر رہے تھے۔دوسری جانب شامی فوج نے مغربی صوبے حمص میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جنوب مشرقی علاقے کے ایک بڑے حصے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔شامی فوج کی اس کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔شامی فوج نے اسی طرح العمال، المطارالقدیم، الرشیدیہ اور ایئرپورٹ کے علاقے نیز پانورا کے اطراف کے علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

ٹیگس