May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں ادویات  اور طبی وسائل کی کمی سے بچوں کی جان کو خطرہ

غزہ کے چائیلڈ ہاسپیٹل کے سربراہ نے کہا ہے کہ بچوں کی دوائیں اور میڈیکل ساز و سامان کی قلت کے سبب بچوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں

غزہ میں عبدالعزیز الرنتیسی چائیلڈ ہاسپیٹل کے سربراہ محمد ابوسلیمہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وبائی بیماریوں کے مریض بچوں کو اسپتال میں لایا جاتا ہے تاہم دواؤں کی شدید قلت اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ان کا علاج نہیں ہو پاتا اور مسائل مزید بڑھ جاتے ہیں - ابوسلیمہ نے مزید کہا کہ عبدالعزیز الرنتیسی اسپتال میں ایسے چالیس مریض ہیں جنھیں ہفتے میں کئی بار ڈائیلیسس کی ضرورت ہوتی ہے تاہم دواؤں کے نہ ہونے اور لوڈ شیڈنگ کی بنا پر ان کی زندگی خطرے میں ہے- محمد ابوسلیمہ نے کہا کہ غزہ کے اسپتالوں میں ، غدود، ٹومر، کیڈنی ، سانس ، ہاضمے اور اعصاب سے متعلق بیماریوں کے لئے دواؤں کی قلت ہے-

ٹیگس