May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran

افغانستان کے وزیر داخلہ نے صوبہ ہرات میں طالبان کے نام نہاد کمشنر اور دیگر چوبیس دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ ہرات کے کشک کھنہ کے طالبان کے نام نہاد کمشنر کاکر اسپیشل فورس کی کارروائیوں میں ہلاک ہو گیا ہے- اس کارروائی میں طالبان کے دو دیگر رکن بھی ہلاک ہوئے ہیں- افغانستان کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق گذشتہ شب و روز میں صوبہ ننگرہار ، لوگر ، غزنی ، تخار، اور پکتیکا صوبوں میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں میں بھی چوبیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں- ایک اور رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ کا ایک سرغنہ اسداللہ بھی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک فضائی آپریشن میں صوبہ ننگرہار کے ضلع نازیان میں ہلاک ہوا ہے-