May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • افغان فوج کی کارروائیوں میں ایک سو ایک طالبان ہلاک ساٹھ زخمی

طالبان کے خلاف افغان فوج کی کارروائیوں میں سو سے زیادہ طالبان کے ہلاک ہونے کی خبریں ہیں

افغان فوج کے ترجمان شیرآقا فقیری نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ لغمان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور مسلح افراد کے خلاف کارروائیوں میں ایک سو ایک طالبان ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوئے ہیں - یہ کارروائیاں صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام کے قریب کے علاقوں میں انجام دی گئی ہیں- اس رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں طالبان کی اڑتیس بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں - درایں اثنا طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ صوبہ پکتیا کے ضلع شیخ آباد میں طالبان کے حملے میں شیخ آباد کے کمشنٹر اجمل خان ہلاک ہوگئے ہیں -

ٹیگس