May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران دیگر ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا، عراقی وزیر خارجہ

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا ہے کہ علاقے میں ایران کی خارجہ پالیسی مکمل واضح ہے اور وہ دیگر ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا۔

عراق کے وزیر خارجہ ابرہیم جعفری نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ علاقے میں ایرانو فوبیا پھیلانے کا کوئی منطقی جواز نہیں رکھتا اور سن دو ہزار تین سے آج تک عراق کی سرزمین میں کوئی ایرانی فوج نہیں رہی ہے اور عراق میں کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ واردات میں ایران کا کوئی ہاتھ نہیں رہا ہے۔انھوں نے ایران کے خلاف کئے جانے والے زہریلے پروپیگنڈے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک جتنا زیادہ آزاد اور مستقل سیاسی نظام کا حامل ملک ہوتا ہے اس پراتنے ہی زیادہ زیادہ طاقتور حملے کئے جاتے ہیں اور علاقے میں جو کچھ سامنے آرہا ہے وہ ایران کی بڑھتی ہوئی پوزیشن کے مقابلے میں ایک ردعمل ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ وہ ایک توانا اور ترقی یافتہ اور اسی طرح مکمل واضح حکمت عملی کا حامل ملک ہے جو سفارتی توانائی اور اقتصادی طاقت بھی رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایران سے علاقے میں بعض ممالک بلا وجہ ناراض رہتے ہیںعراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایک امن دوست نظام کا حامل ملک ہے جس نے علاقائی امن و استحکام میں ہمیشہ موثر کردار ادا کیا ہے۔

ٹیگس