May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • یمنی فوج اور رضاکارفورس کا جارح سعودی فوجیوں پر حملہ متعدد ہلاک

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے صوبہ جیزان میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے

االمسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے اس ملک پر سعودی جارحین کے حملوں کے جواب میں الدغاریر کیمپ پر میزائل فائر کرکے سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک کر دیا- مذکورہ فوجی ذریعے کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے المعریضہ کے علاقے میں سعودی فوجیوں پر حملہ کر کے جارح دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے- صوبہ تعز کےالمخا اور ذباب علاقے پر بھی یمنی فوج اور رضاکار فورس نے حملہ کیا اور ایک فوجی گاڑی اور سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا-