May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • عالم عرب کی سیاسی و ثقافتی شخصیات کی جانب سے بحرینی عوام پر مظالم کی مذمت

عالم اسلام کی کئی سیاسی و ثقافتی شخصیتوں نے بحرینی عوام کے خلاف خونی حملے روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے

اللولوہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق عالم عرب کی سیاسی و ثقافتی شخصیتوں نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاض اجلاس کے بعد حالیہ دنوں بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے عوام کو خونریز حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور ان کے جائز حقوق کو پامال کیا ہے - بیان پر دستخط کرنے والوں نے بحرینی حکومت کی ملک کو تباہ وبرباد کرنے کی ضد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی اور حملوں کا سلسلہ بند کرنے ، قیدیوں کی رہا کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد و سرکوبی کا سلسلہ روکے جانے کا مطالبہ کیا - بیان میں کہا گیا ہے کہ حقیقی قومی مذاکرات ہی عوامی مطالبات کے ضامن اور ملک کو غیرملکی مداخلت اور تباہی سے بچانے کا واحد ذریعہ ہیں- آل خلیفہ حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائش گاہ کے سامنے الدراز اسکوائر پر بڑی تعداد میں فوجی اور بکتر بند گاڑیاں تعینات اور چیک پوسٹیں قائم کرکے ا باہر نکلنے کے تمام راستے بند کر دئے اور اس علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے-