May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • الحشدالشعبی کے جوان، شام کی سرحدوں کے قریب پہنچ گئے ہیں

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے جوان ، دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے شام کی سرحدوں کے قریب پہنچ گئے ہیں

عراق کی البدر تنظیم کے سربراہ اورالحشدالشعبی کے کمانڈر ہادی العامری نے اس سے قبل کہا تھا کہ الحشدالشعبی کے جوان شام کی سرحد سے صرف اٹھارہ کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں تاہم پیر کو وہ شام کی سرحد پر پہنچ جائیں گے- درایں اثنا الحشدالشعبی رضاکار فورس سے وابستہ اسلامی مزاحمتی گروہ عصایب اہل الحق کےترجمان جواد الطلیباوی نے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے عراق و شام کی مشترکہ سرحدوں کا کنٹرول الحشدالشعبی کے حوالے کر دیا ہے-

ٹیگس